کوئی کسی کو مار رہا تھا، میرے شوہر گاڑی سے اتر کر بچانے گئے تو اس آدمی نے انہیں گولی مار دی۔۔۔ اداکارہ مائرہ خان کے شوہر کے انتقال کی درد ناک کہانی

ہماری ویب  |  Jul 13, 2020

ڈراموں کے کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو کہ مرکزی کردار نہیں ہوتے لیکن ان کا گہرا اثر ناظرین پر ہوتا ہے۔

مائرہ خان کا شمار بھی ان ہی اداکاروں میں ہوتا ہے، مائرہ خان نے زیادہ تر ڈراموں میں معاون کردار ادا کیے لیکن پھر بھی ان کے بے شمار مداح ہیں۔

حال ہی مین ایک انٹرویو کے دوران مائرہ خان نے بتایا کہ کس طرح وہ ایک حادثہ میں اپنے شوہر سے بچھڑ گئیں۔

مائرہ خان نے بتایا کہ میرے شوہر گاڑی میں کہیں سے آ رہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ دو لوگوں کے درمیان جھگڑا ہو رہا ہے، وہ اپنی گاڑی سے اتر کر انہیں بچانے گئے تو ایک شخص نے انہیں گولی ماردی۔

گولی انہیں کندھے کی طرف لگی لیکن وہ اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔مائرہ کا کہنا تھا کہ میرا شوہر کے ساتھ جتنا بھی وقت گزرا وہ بے حد اچھا تھا، میں نے ان کی موت کے بعد بہت مشکل سے خود کو سنبھالا۔

اداکارہ کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More