نانی کے مرنے پر میں بہت تیار ہوکر چلی گئی تھی، مجھے آج تک اس کے لیے باتیں سننی پڑتی ہیں۔۔۔ اداکارہ اریبہ حبیب نانی کے انتقال کا ذکر کرتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jul 09, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بچپن کا ایک یادگار واقعہ شیئر کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب میری نانی کی وفات ہوئی تو میں نا سمجھ تھی، مجھے تیار ہونے کا اس قدر شوق ہوا کرتا تھا کہ میں ان کے سوئم پر بھی تیار ہو کر چلی گئی۔ میں نے بال سٹریٹ کیے اور ہاتھوں میں خوب انگوٹھیاں پہنی ہوئی تھیں۔

اداکارہ اریبہ حبیب نے اعتراف کیا کہ اس وقت مجھے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آج تک میری خالائیں میرا مذاق اڑاتی ہیں اور میری اس حرکت کی وجہ سے مجھے آج بھی باتیں سننی پڑتی ہیں۔

اداکارہ کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو دیکھیں۔

واضح رہے اداکارہ اریبہ حبیب نے بہت مخصوص ڈراموں میں اداکاری کی ہے جبکہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم ماڈلنگ سے رکھا تھا، اریبہ حبیب کپڑے بھی ڈیزائن کرتی ہیں اور انہیں بچپن ہی سے ڈیزائنر بننے کا شوق تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More