اداکارہ مایا علی کا والدہ کی سالگرہ کے موقع پر جذبات سے بھرا خوبصورت پیغام۔۔۔ پیغام کے ساتھ دیکھیں چند دلکش تصاویر

ہماری ویب  |  Jul 08, 2020

پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں اور اپنی ماں کے لیے جذبات سے بھرپور کیپشن بھی تحریر کیا۔


اداکارہ نے لکھا کہ 'میرے پاس عام طور پر بہت کچھ کہنے کو ہوتا ہے لیکن جب آپ کی بات آتی ہے تو میرے الفاظ ختم ہوجاتے ہیں۔ امی، میری جان آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، خاص طور پر اس وقت جب میرے اوپر مشکل وقت تھا، جب میرے اندر حوصلہ نہیں تھا، تب آپ میرے ساتھ کھڑی ہوئیں اور مجھے سمجھایا کہ مجھے ہمت نہین ہارنی چاہیے'۔


اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'آپ ہمارے والد بھی بنے جب بابا اس دنیا سے چلے گئے تو، امی آپ میری زندگی، میری خوشی ہیں۔ اللہ آپ کو لمبی عمر عطا کرے اور ہمارے ساتھ ہمیشہ رکھے، آمین'۔

چند تصاویر اور ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔




مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More