ہماری ویب | Jun 30, 2020
بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے نے چاند پر زمین خرید رکھی تھی۔
اپنے ایک انٹرویو میں سشانت کے والد کا کہنا تھا کہ سشانت نے چاند پر پلاٹ خرید رکھا تھا، وہ چاند پر جانے کا خواہشمند تھا، اس نے چاند پر اپنا پلاٹ دیکھنے کیلئے 55 لاکھ روپے کی ٹیلی سکوپ خریدی تھی۔ وہ سارا دن ٹیلی سکوپ سے چاند پر اپنا پلاٹ ہی دیکھتا رہتا تھا۔
سشانت کے والد نے مزید بتایا کہ ان کا بیٹا اپنی ریاست بہار کے لوگوں کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتا تھا، وہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتا تھا، اس حوالے سے اس نے منصوبے بھی بنائے تھے لیکن اسے وقت نہیں مل سکا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More