اداکارہ منال خان کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کو بھاگئی

ہماری ویب  |  Jun 29, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقبول ترین اداکارہ منال خان کی ٹک ٹاک پر بنائی گئی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر مقبول اداکارہ منال خان کی ٹک ٹاک ویڈیو میں وہ لپسنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

منال خان نے ٹک ٹاک ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہم لڑکیوں کو منانا آسان کام تھوڑی ہے، کبھی کبھی تو ہمیں خود ہی نہیں پتہ ہوتا کہ ہمارا موڈ کس بات پر خراب ہے۔

منال خان گہرے سبز رنگ کی فراک میں ملبوس ہوتی ہیں اور ان کیپہلی ٹک ٹاک ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر منال خان فعال ہیں اور بیشتر اوقات مداحوں سے رابطے میں بھی رہتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More