ابھیشیک بچن کو ابھیشیک اس لیے کہتے ہیں کیونکہ وہ " ابھی شیک پی کر آیا ہے "۔۔۔ زرتاج گل پر بنائی جانے والی میمز قومی اسمبلی تک بھی پہنچ گئیں

ہماری ویب  |  Jun 26, 2020

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی آلودگی زرتاج گل نے ایک پروگرام میں شرکت کی لیکن وہاں کووڈ 19 کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو انہیں خاصی مہنگی پڑی۔

زرتاج گل نے دوران انٹرویو کہا تھا کہ کووڈ 19 کا مطلب اس کے 19 پوائنٹس ہیں جس کے بعد ان کی اس بات کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا اور صارفین نے دلچسپ میمز بنا کر سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق اڑایا۔

تاہم قومی اسمبلی سے خطاب میں خواجہ آصف نے زرتاج گل کا نام لیے بغیر جملے کہے جس سے ارکانِ اسمبلی لطف اندوز ہوتے رہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گیٹ کے نیچے سے بل آئے تو اسے بل گیٹ کہا جاتا ہے، اسپیکر نے ٹوکا تو خواجہ آصف بولے کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ٹیلی فون ڈائلنگ میں 92 کا لفظ اس لیے آتا ہے کہ پاکستان نے بانوے کا ورلڈ کپ جیتا۔

اس کے علاوہ بھی کئی میمز بنائے گئے۔ ملاحظہ کیجیے









مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More