کورونا وائرس کے دوران ندا اور یاسر نے سورہ رحمن تھراپی سے متعلق اپنا تجربہ بتا دیا

ہماری ویب  |  Jun 24, 2020

مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے ٹی وی پروگرام میں کورونا سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ:

" جب ہمیں کورونا ہوگیا تھا تو ہم سورۃ رحمٰن سنتے تھے، اس سے ہمیں بڑا سکون محسوس ہوتا تھا"۔

جس پر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ:

" جیسے جیسے میں سورۃ رحمٰن سنتا جاتا یوں محسوس ہوتا جیسے کہ میں ٹھیک ہوتا جا رہا ہوں"۔

ندا نے مذید بتایا کہ:

" مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم ڈاکٹرز بھی حکیم عبدالباسط کی آواز میں سورۃ رحمٰن کو آپریشن تھیٹر میں لگاتے ہیں تاکہ سکون اور شفاء حاصل کی جاسکے"۔

ندا اور یاسر دونوں نے کورونا سے متعلق مذید بتایا کہ:

" ہم نے اپنی ہر طرح سے حفاظت کی یہاں تک کہ ہمارے کھانے کے برتن بھی الگ تھے، اور زیادہ تر ہم پیپر پلیٹ میں کھاتے تھے، اپنا کچرا بھی الگ جمع کرتے تھے، میلے کپڑوں کو بھی الگ کرلیا تھا تاکہ گھر کے باقی لوگوں کو نہ ہو"

ندا نے کہا کہ: " شروع میں کام میں نے کیا تھا، لیکن بعد میں یاسر نے بھی برتن دھوئے تھے"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More