اماں کی موت کے بعد بالکل تنہا ہوگیا تھا، پھر بیٹی کا انتقال بھی ہوگیا جس کے بعد میں صدمے میں چلا گیا۔۔۔ اداکار محسن عباس کے وہ حالات جو آج تک کوئی نہ جان سکا

ہماری ویب  |  Jun 20, 2020

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار محسن عباس نے ایک پروگرام میں خصوصی شرکت کی جس میں انہوں اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل میں نے اپنی ماں کو کھویا جس کے بعد میں بالکل تنہا ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد وہ بہت زیادہ غمگین ہوگئے تھے اور ان کی زندگی بالکل تھم سی گئی تھی۔

محسن عباس نے کہا کہ میرے اندر جتنے بھی گن ہیں وہ میری والدہ کی وجہ سے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے اپنی مرحوم بیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میری ماں کا انتقال ہوا تو بہت غم کا شکار ہوگیا تھا پھر بیٹی کی ولادت ہوئی تو ایسا لگا کہ گہری چوٹ پر کسی نے مرحم رکھ دیا ہو۔

اداکار نے اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کے بارے میں مزید کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More