کراچی کے صدر بازار میں فقیروں کی طرح گفٹس مانگے، لوگ بدتمیزی سے بات کرتے تھے لیکن میں نے سوچا ایک بار بس یہ شو شروع ہوجائے پھر۔۔۔ لیجنڈ طارق عزیز مرحوم یادگار شو نیلام گھر کے بارے میں بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jun 19, 2020

دو روز قبل اس وقت ایک انتہائی افسوس ناک خبر سامنے آئی جب پاکستان کے لیجنڈ اداکار و میزبان طارق عزیز کا انتقال ہوگیا۔

طارق عزیز پاکستان کا معروف ترین ٹی وی شو نیلام گھر کی میزبانی کرتے تھے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس شاندار شو کا آغاز کیسے ہوا؟

طارق عزیز نے ایک مرتبہ ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی تھی اور اس میں انہوں نے بتایا تھا کہ نیلام گھر کیسے شروع ہوا۔

طارق عزیز کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شو کے پروڈیوسر مل کر کراچی کے صدر بازار جاتے تھے اور دکانداروں سے گفٹس مانگا کرتے تھے، ہمیں اچھا نہیں لگتا تھا کہ وہ ہم سے بدتمیزی سے بات کرتے تھے، میرا دل کٹ کے رہ جاتا تھا۔

طارق عزیز کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا میں نے سوچا ایک بار بس یہ شو آن ائیر آنے دو پھر یا میں نہیں یا گردشِ افلاک نہیں۔

طارق عزیز کی یادگار ویڈیو ملاحظہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More