میں نے جتنا سکون نماز میں پایا اتنا کہیں اور نہیں پایا، میں جب اللہ کے قریب ہوئی تو میری سب مشکلات آسان ہوتی گئیں۔۔۔ یشما گل ایتھسٹ سے مسلمان کیسے بنیں؟ دیکھیں ویڈیو

ہماری ویب  |  Jun 18, 2020

پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ یشما گل نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت سفر کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح پہلے وہ ایتھسٹ ہوا کرتی تھیں یعنی انہیں خدا پر یقین نہیں تھا، لیکن پھر ایک دوست کی مدد سے ان کا ایمان مضبوط ہوا اور وہ مسلمان بن گئیں۔

یشما گل نے بتایا کہ وہ آسٹریلیا میں مقیم تھیں جب وہاں ان کی ملاقات ایک مسلمان لڑکی وردہ سے ہوئی جو وہیں کی رہائشی تھی۔ یشما کی وردہ سے ملاقات ان کے ایک دوست کے توسط سے ہوئی۔ یشما نے بتایا کہ جب میں نے اس لڑکی کو دیکھا تو اس نے حجاب کر رکھا تھا، یہ دیکھ کر میں نے سوچا کہ یہ تو اب پکی مسلمان ہوگی اور مجھے بھی یہ مسلمان کرنے کی کوشش کرے گی۔

یشما کا کہنا تھا کہ یہ سوچ کر میں اسے نظر انداز کرنے لگی، لیکن وہ لڑکی اتنی اچھی تھی کہ اس نے کبھی مجھ پر چیزیں تھوپنے کی کوشش نہیں کی۔

یشما کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ شروع ہونے والا تھا جب وردہ نے مجھے چیلنج کیا کہ بس اس ایک مہینے میں تم پانچوں وقت کی نماز ادا کرو اور پورے روزے رکھو، پھر دیکھنا تمہارا ایمان بالکل پکا ہو جائے گا۔

یشما نے کہا کہ میں نے ایسا ہی کیا، رمضان ختم ہوا تو میں اس کے پاس گئی اور کہا کہ میرے پاس تو کوئی وحی نازل نہیں ہوئی نہ مجھے کچھ مختلف محسوس ہوا، یہ سن کر وردہ کافی مایوس ہوگئی لیکن دو دن کے اندر مجھے یوں محسوس ہونے لگا جیسے مجھے ایک سکون سا مل گیا ہو، میں جب نماز کے وقت نماز ادا نہیں کرتی تھی تو مجھے خالی خالی سا محسوس ہوتا تھا۔

یشما کا کہنا تھا کہ میں نے جتنا سکون نماز میں پایا اتنا کہیں اور نہیں پایا، میں جب اللہ کے قریب ہوئی تو میری سب مشکلات آسان ہوتی گئیں۔ میری جاب لگ گئی، میری فیملی سے میرے کچھ مسائل چل رہے تھے، وہ سب حل ہوگئے۔

یشما گل کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More