مرحوم طارق عزیز کی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے جائیداد کا حقدار کون ہوگا؟ انتقال سے پہلے ایسی وصیت کی کے آنکھیں نم ہوگئیں۔۔۔ دولت کسی ٹرسٹ کو نہ دی بلکہ۔۔۔۔۔۔۔

ہماری ویب  |  Jun 17, 2020

پاکستان کے مقبول ترین پروگرام نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق طارق عزیز کی کوئی اولاد نہیں تھی جس کے باعث دو سال قبل ہی انہوں نے اپنی تمام جائیداد اور دولت ''ریاست پاکستان'' کے نام کر دی تھی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے کیا تھا۔

طارق عزیز نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ "اللہ پاک نے مجھے اولاد نہیں دی، یہ خدا کی قدرت ہے جسے چاہے دے جسے چاہے نہ دے اور جسے چاہے دے کہ واپس لے لے۔ انہوں نے مزید کہا میں مرنے کے بعد اپنی ساری جائیداد دولت پاکستان کے نام کرتا ہوں"

واضح رہے کہ معروف میزبان طارق عزیز کو آج طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More