پاکستان اور انڈیا کے میچ میں جو ٹیم کم غلطیاں کرتی ہے وہ ہی جیتتی ہے: سلمان علی آغا

اردو نیوز  |  Sep 27, 2025

پاکستان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اتوار کو انڈیا کے خلاف ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل سے قبل کہا ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیموں پر ایک جیسا دباؤ ہو گا اور ہم کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی دکھا کر میچ جیتیں۔ انڈین میڈیا کی باتوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں وہ جو مرضی کہتے رہیں۔

سنیچر کو دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے ٹورنامنٹ میں انڈیا سے دو میچز ہارنے کے حوالے سے کہا کہ ’پاکستان اور انڈیا کے میچ میں دباؤ تو ہوتا ہے، اور ہم نے ان سے زیادہ غلطیاں کی ہیں جن کی وجہ سے میچز نہیں جیت سکے۔‘

’پاکستان اور انڈیا کا میچ ایسا ہے کہ جو ٹیم کم غلطیاں کرتی ہے وہ ہی جیتتی ہے، ہم کل کوشش کریں گے کہ کم غلطیاں کریں۔‘

ٹی20 ایشیا کپ میں اُن کی انفرادی کارکردگی اور سٹرائیک ریٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’میری کارکردگی ویسی نہیں ہے جیسی ہونی چاہیے تھی، اور مجھے اس بات کا احساس ہے اور میں اس پر کام بھی کر رہا ہوں۔ سٹرائیک ریٹ ٹی20 میں اہمیت رکھتا ہے لیکن آخر میں یہی دیکھنا ہوتا ہے کہ حالات کا تقاضا کیا ہے اور ٹیم کے لیے کیا بہتر ہے۔‘

فائنل میں ٹیم کمبینیشن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر پاکستان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ پچ دیکھ کر ہو گا کیونکہ مختلف پچز پر میچ ہو رہے ہیں اور ہر پچ مختلف طرح کی ہے۔ تو پہلے جا کے پچ دیکھیں گے اور اسی کے حساب سے ٹیم کا انتکاب ہو گا کیونکہ کنڈیشن دیکھنا بہت ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More