رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

ہماری ویب  |  Aug 26, 2025

رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر ہونے والےدو بھائیوں کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم اویس کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم اویس کی مقتول کو بلا مارنے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد کارروائی تیز کی گئی۔واقعے میں ملوث دو ملزمان کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید چار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں صرف 30 روپے کے تنازع پر پھل فروش اور اس کے ساتھیوں نے دو بھائیوں پر تشدد کیا۔ جھگڑے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم 21 سالہ واجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 17 سالہ راشد بھی آئی سی یو میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوانوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد ایک ملزم تیمور کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More