مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج، 2 گرفتار

ہماری ویب  |  Aug 27, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں چھ ٹک ٹاکرز کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان پر سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے، فحاشی پھیلانے اور بد زبانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس نے کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے بعد کی۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ایس آئی محمد افتخار کی مدعیت میں درج کیا گیا اور دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی فحش زبان استعمال کرتے تھے جو ناقابلِ قبول ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب شہری ثاقب الرحمٰن نے اس معاملے پر پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے جس میں حکومت پاکستان، پی ٹی اے، سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی، نیشنل سائبر کرائم اور ایف آئی اے سائبر کرائم کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More