ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

ہماری ویب  |  Aug 25, 2025

ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس میں ٹریفک حادثے کے دوران خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

ہلاک اور زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حارث، شعیب جبکہ متوفیہ خاتون کی شناخت فوری طور پر نہ ہوسکی۔ زخمی خاتون کی شناخت نائلہ زوجہ شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔

شاہراہ فیصل پولیس کے مطابق حادثہ مزدا ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مزدا گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری ہے۔ مزدا ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More