گجرات : مقتول کپتان کا بھائی بھی چل بسا، کرکٹ کا میدان مقتل گاہ کیوں بنا؟

ہماری ویب  |  Aug 24, 2025

پنجاب کے ضلع گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے کے معاملے پر فائرنگ سےمقتول نوجوان کا بھائی بھی دم توڑ گیا جبکہ زخمی ماموں کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ مہسم کے علاقے میں ایک ہفتے قبل پیش آیا تھا جہاں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے کے معاملے پر فائرنگ کی گئی تھی۔

ملزم نے اوور نہ دینے پر کپتان، اس کے بھائی اور ماموں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ٹیم کپتان گراؤنڈ میں ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرے نوجوان اور اس کے ماموں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا مقتول کپتان کا بھائی بھی چل بسا ہے جبکہ ماموں اسپتال میں زیر علاج ہے، واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہےجس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More