راہول گاندھی کی پاکستان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تعریف، مودی کو آئینہ دکھا دیا

ہماری ویب  |  Jul 29, 2025

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی پر بھڑاس نکال لی۔

راہول گاندھی نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف کھانے پر وائٹ ہاؤس میں مدعو کرتے ہیں بلکہ تمام سفارتی روایات توڑتے ہوئے اُن کا استقبال کرتے ہیں اور مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ہمارے وزیراعظم نریندر مودی ہیں، جن میں نہ تو وہاں جانے کی جرات ہے اور نہ ہی کچھ کہنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 29 بار کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، اگر واقعی ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میں ہمت ہے، تو وہ پارلیمنٹ میں آ کر دو ٹوک الفاظ میں اعلان کریں کہ ٹرمپ غلط بیانی کر رہے ہیں اور بھارت کے جنگی جہاز تباہ نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے صرف تیس منٹ میں پاکستان کے آگے ہتھیار ڈال کر سرینڈر کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی جہاز تباہ کیے لیکن جب ہم حکومت سے اس بارے میں سوال کرتے ہیں تو جواب ملتا ہےکہ ایسے سوالات نہ پوچھے جائیں۔

انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں مودی حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آخر ہم کیوں نہ پوچھیں؟ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ قوم کے سامنے آئے اور صاف صاف بتائے کہ پاکستان نے پانچ جنگی طیارے گرائے یا نہیں؟

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More