پی ٹی اے اور اوپن سگنل کے مابین تعاون، اب انٹرنیٹ سروس مانٹرنگ کی جاسکے گی، جس سے صارفین کو عالمی سطح کی انٹرنیٹ کی سروس مل پائے گی۔
پی ٹی اے اتھارٹی اور عالمی سطح پر مصروف آزاد نیٹ ورک اینالٹکس ادارے نے اوپن سگنل کے درمیان تعاون کا معائدہ طے پاگیا ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں ٹیلی کام صارفین کے لئے کوالٹی آف سروس اور کوالٹی آف ایکسپرینس کے زریعے نگرانی کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔
اس سروس کے بعد نیٹ ورک کی کارکردگی سے متعلق درست خودکار اور رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کیا جائیگا، یہ طریقہ کار فکسڈ ، براڈ بینڈ اور موبائل نیٹ ورکس ( ٹو جی ،تھری جی،فور جی وغیرہ ) سمیت تمام جدید ٹیکنالوجی میں نیٹ ورک کوالٹی کے جائزے کے لئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔