کراچی پولیس 8 روز سے لاپتہ شیرخوار بچہ بازیاب کرانے میں ناکام

ہماری ویب  |  Jul 10, 2025

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ سے اغوا ہونے والے 20 ماہ کے حسنین کو لاپتا ہوئے 8 دن گزر چکے ہیں تاہم پولیس تاحال بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔

بچے کے والد محمد شہزاد کے مطابق ان کا بیٹا 3 جولائی کو جمعرات کی شام 5 بجکر 30 منٹ پر گھر کے سامنے سے اغوا ہوا۔ اگلے روز جمعہ کو واقعے کی ایف آئی آر درج کروائی گئی تاہم ابھی تک کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوئی۔

والدین کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی اپنے بچے کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور اربابِ اختیار سے اپیل کرتے ہیں کہ بچے کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی ڈاکٹر فاروق حسین نے "ہماری ویب" کو بتایا کہ والدین نے کچھ افراد پر شک ظاہر کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے اور جلد اچھی خبر کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی سولجر بازار پولیس نے 3 خواتین کو گرفتار کرکے ایک بچی کو بازیاب کروایا تھا ملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بچی کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More