وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کی اہم بیٹھک

سچ ٹی وی  |  Jun 23, 2025

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کی اہم بیٹھک لگ گئی۔ اجلاس میں عسکری اور سول قیادت کی شرکت۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر شر کت کررہے ہیں۔

اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری تنازع پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور ایران کی حمایت سمیت دیگر اہم امور پر بڑے فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More