خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

سچ ٹی وی  |  Jun 22, 2025

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ بارشوں سے صوبہ بھر میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، 7 گھروں کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے بارشوں سے صوبہ بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 20 جون سے اب تک بارش، آندھی اور فلڈ کے باعث حادثات میں اب تک 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے، مرنیوالوں میں 3 مرد، ایک خاتون اور 2 بچے جبکہ زخمیوں میں 3 مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارش اور آندھی کے باعث 7 گھروں کو نقصان پہنچا، 5 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور 2 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حادثات مانسہرہ، بونیر، لوئر دیر اور اپر دیر، ملاکنڈ، کوہستان کولائی پالس میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کا سلسلہ 23 جون تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا اور کہا ہے کہ پہلے ہی سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کیلئے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More