9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

سچ ٹی وی  |  Jun 21, 2025

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے یہ فیصلہ گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی۔ یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن میں سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ لاہور کے تھانہ شادمان میں بھی اس ضمن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More