پاکستان کی امریکی صدر کو نوبیل انعام 2026 دینےکی سفارش

سچ ٹی وی  |  Jun 21, 2025

پاکستان کی امریکی صدر کو نوبیل انعام دوہزارچھبیس دینےکی سفارش۔ حکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی، فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔

عالمی برادری نےبھارت کی بلااشتعال اور غیرقانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی۔

اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔

امید ہے صدرٹرمپ غزہ میں انسانی المیہ اورایران میں بگڑتی کشیدگی پراپنا کرداراداکریں گے۔

حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی دور اندیش قیادت نے اسلام آباد اور نئی دہلی کےساتھ سفارتی رابطے استوار کیے۔

صدر ٹرمپ کی حکمت عملی سے تیزی سے بگڑتی صورتحال پر قابو پایا جاسکا، حکومت پاکستان صدرٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی مخلصانہ پیشکش کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

حکومت پاکستان کے مطابق مسئلہ جموں و کشمیر علاقائی عدم استحکام کا مرکز ہے، مسئلہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہونے تک جنوبی ایشیا میں پائیدارامن نہیں ہوگا۔

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ امید ہے صدر ٹرمپ علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

مشرق وسطیٰ کے بحران بشمول غزہ میں انسانی المیہ اور ایران میں بگڑتی کشیدگی میں ٹرمپ اپناکردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہیں۔

جمعہ کو بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کی جنگ بند کرانے پر انہیں نوبیل پرائز ملنا چاہیے مگر نوبیل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے، یہ لوگ مجھے نہیں دیں گے۔

 

 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More