ریتی بجری سے لدا ڈمپر کار پر الٹ گیا، خاتون اور بچی جاں بحق، فرار ڈرائیور کی تلاش

ہماری ویب  |  Jun 19, 2025

راشد منہاس روڈ پر ریتی بجری سے لدا ڈمپر بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا، کار سوار4 افراد ریتی تلے دب گئے۔ ریسکیو آپریشن کے بعد خاتون اور بچی کی لاشیں نکال لی گئیں جن کی شناخت 48 سالہ شاہینہ زوجہ نعیم اور 10 سالہ عائشہ دختر خرم کے ناموں سے ہوئی جبکہ دیگر 2 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ شدید زخمی ہونے والی خاتون 30 سالہ انعم ہیں، یہ سب افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور اسکیم 33 کے رہائشی تھے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث رات گئے پیش آیا۔ صبح کے وقت ڈمپر کو سڑک سے ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد ٹریفک روانی بحال ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس سرگرداں ہے۔

بعد ازاں روڈ ایکسیڈنٹ کی تجزیاتی ٹیم موقع پر پہنچی اورتحقیقات کا آغاز کردیا، اس حوالےسے سربراہ روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم انسپکٹر ارائے اکمل نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق حادثہ ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، اس موقع پر انہوں نے موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بریفنگ بھی لی۔ پولیس نے دونوں متاثرہ گاڑیوں کے ٹریکرز تحویل میں لے لیے ہیں جس سے گاڑیوں کی رفتار کا مزید تجزیہ کیا جائے گا، ٹیم جائے حادثہ کی فوٹیجزز بھی حاصل کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More