گلشن حدید میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شخص فلمی انداز میں لٹ گیا

ہماری ویب  |  Jun 19, 2025

گلشن حدید میں فلمی انداز میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکو نے لٹنے کا ڈرامہ رچا کر شہری کو لوٹ لیا، انوکھی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج مقدمہ نمبر 25/458کے مطابق اسکریپ کے تاجر محمد عربی نے بینک سے 7 لاکھ 73 ہزار روپے کیش نکلوایا جسے بینک کے اندر موجود مخبر نے بھانپ لیا تھا۔

شہری رقم لیکر جیسے ہی بینک سے باہر نکلا تو ایک ملزم نے دانستہ طور پر ایک لاکھ روپے کی رقم گرادی،بعدازاں ملزم کا دوسرا ساتھی ڈرامائی طور پر رقم اٹھا کر بھاگ گیا، رقم لے جانے پر ملزم نے ڈرامائی انداز میں شور مچانا شروع کردیا۔

7 لاکھ 73 ہزار روپے لیکر نکلنے والا اسکریپ کا تاجر مخبر کے جھانسے میں آگیا اور اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر ملزم کا تعاقب کیا، تھوڑی دور جاکر ملزم اور مخبر کے دیگر کار سوار ساتھی بھی پہنچ گئے ، جنہوں نے اسکریپ کے تاجر اور اس کے ساتھی سے رقم، موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More