پاکستان رینجرز (سندھ ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
آپریشن نیوکراچی، ضیاء کالونی، بن قاسم ٹاؤن، پٹھان کالونی، لانڈھی اور منگھوپیر حضرت آباد میں کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی، برآمد کی گئی منشیات میں حشیش، شراب، افیون، آئس، گٹکا ماوا اور چھالیہ شامل ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ڈیجیٹل ویٹ مشین، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان میں عبدالصمد، محمد یوسف خان عرف لالا، جمیل علی، شعیب، نور محمد عرف اپا، بلال، اللہ محمد، سراج الدین، محمد عمران عرف کالا اور فاطمہ عرف کرن شامل ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ملزمان عادی منشیات فروش ہیں جو شہرکےمختلف تھانوں میں درج متعدد مقامات میں نامزد ہیں، گرفتار ملزمان کو اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔