قومی اسمبلی اجلاس، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین میں تلخ کلامی

سچ ٹی وی  |  Jun 17, 2025

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جب پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اظہار خیال کر رہی تھیں۔ تو اس دوران ایم کیو ایم اراکین نے شورشرابا شروع کر دیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ اگر آپ سندھ کے بیٹے ہیں تو نہروں کے معاملے پر ہمارا ساتھ دیں۔ جبکہ آپ کراچی، حیدر آباد کو سندھ سے الگ نہیں کر سکتے۔ کراچی سندھ کا ہے اور سندھ کا ہی رہے گا۔

شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اراکین نے احتجاج شروع کر دیا۔ ایم کیو ایم کی رکن آسیہ اسحاق پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری کی نشست کے قریب آ گئیں۔ اس دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اراکین میں شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔

 پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سولر پر 18 فیصد ٹیکس کی حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بتائیں حکومت شمسی توانائی کے استعمال کی حوصلہ شکنی کیوں کر رہی ہے؟ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More