بھارت سے سچ برداشت نہ ہو سکا، شیریں رحمان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بین کر دیا گیا

سچ ٹی وی  |  May 17, 2025

مودی سرکار کو سچ کڑوا لگنے لگا، پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا بھی بھارت میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بھارت میں اظہارِ رائے پر قدغنیں نئی آہنی دیوار کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان کا ٹوئٹراکاؤنٹ بھارت میں بند کردیا گیا، جس پرانھوں نے کہا کہ معقول آوازوں کو دبانا ہندوتوا ری پبلک کی تنگ نظری کو ظاہر کرتا ہے، بھارت میں ٹوئٹر پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے۔

علاوہ ازیں شیری رحمان نے بھارتی حکومت کےاقدام کو پہلگام واقعے کے حقائق چھپانا قرار دیا اور کہا کہ بھارتی اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی، بھارت کچھ بھی کر لے ،حقائق سے نہیں بھاگ سکتا، بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ بھارت نے جنگ کی بنیاد جھوٹ پر رکھی، اگر بھارت نے پھر کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو مؤثر جواب دیا جائے گا.

یاد رہے کہ بھارت میں پاکستان کے بہت سے معروف اداکاروں، اتھلیٹز اور حکومتی رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کئے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More