آؤ تمھیں چائے پلاتا ہوں۔۔ شاہد آفریدی کا فوجی شرٹ میں شیکھر دھون کو کرارا جواب ! بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

ہماری ویب  |  Apr 30, 2025

سابق کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے حالیہ تنازع پر بھارتی اوپنر شیکھر دھون کو نہ صرف کرارا جواب دیا بلکہ چائے کا کپ بھی تھما دیا — اور وہ بھی #FantasticTea کے ہیش ٹیگ کے ساتھ!

بات شروع ہوئی ایک ٹی وی شو سے، جہاں آفریدی نے پہلگام حملے پر بھارت کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 8 لاکھ فوج کے باوجود اگر واقعہ ہو جائے، تو یہ سسٹم کی ناکامی ہے۔ بھارت میں کچھ بھی ہو، انگلی سیدھی پاکستان کی طرف اٹھا دی جاتی ہے۔

یہ بات شیکھر دھون کو ناگوار گزری اور انہوں نے سوشل میڈیا پر آفریدی پر تنقیدی وار کیا۔ جواب میں آفریدی نے نہ گالی دی، نہ غصہ دکھایا — بلکہ ایک تصویر پوسٹ کی، فوجی انداز اپنایا اور ہاتھ میں چائے کا کپ تھام کر لکھا: "ہار جیت کو چھوڑو، آؤ چائے پیتے ہیں شیکھر!"

پیغام واضح تھا — تلخی کو مٹھاس میں بدلنے کا فن آفریدی خوب جانتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے دکھائی دیے کہ پاک بھارت بات چیت ہی اصل حل ہے، لڑائی نہیں۔ کرکٹ کو سیاست سے بچانا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More