دلہن نے کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا؟ شانزے لودھی اور عمر شہزاد کی رخصتی ! ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

ہماری ویب  |  Apr 21, 2025

شوبز کی خوبصورت جوڑی، ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لوہدی، رواں سال فروری میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ دونوں کا نکاح انتہائی روحانی ماحول میں مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں سادگی سے انجام پایا۔ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے، جہاں دونوں دلہا دلہن خوشی اور سکون کی جھلک لیے نظر آئے۔

اس وقت یہ جوڑا پاکستان میں اپنی شادی کی تقریبات منا رہا ہے، جن میں روایتی رسمیں اور مختلف تقریبات شامل ہیں۔ حال ہی میں ان کی رخصتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی، جس نے مداحوں کو جذباتی کر دیا۔

رخصتی کی تقریب ایک پُروقار اور شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں دلہن اور دلہا نے روایتی لباس زیب تن کیا۔ شانزے نے سنہری رنگ کا دلکش لہنگا پہنا، جو باریک گوٹے اور نگوں سے مزین تھا۔ شانزے لودھی کا لباس عمر خان آفیشل کا تخلیق کردہ ہے جس کی قیمت 18 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ میک اپ رابعہ انعم سیلون، اسٹائلنگ اسٹال بائے کومل اور جیولری کوہر جیولرز کی تھی۔ عمر شہزاد نے آف وائٹ اور سنہری شیروانی کے ساتھ قلعہ پہنا، جس نے ان کی شخصیت کو اور نکھار دیا۔

رخصتی کے لمحات میں شانزے کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ ان کے والدین اور بھائی بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ یہ مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی جذباتی ہو گئے اور دونوں کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

عمر شہزاد اور شانزے لوہدی نہ صرف خوبصورتی اور اسٹائل میں ایک دوسرے کے ہم پلہ ہیں بلکہ ان کی جوڑی کو سادگی، محبت اور روحانیت سے بھرپور انداز نے مزید خاص بنا دیا ہے۔ مداح اب ان کی شادی کی مزید تصاویر اور ویڈیوز کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More