شکل ہی نہیں آواز بھی ان کی طرح۔۔ ہو بہو حرا مانی جیسی دکھنے والی یہ لڑکی آخر ہے کون؟ وائرل تصویریں دیکھ کر سب ہی چونک اٹھے

ہماری ویب  |  Apr 18, 2025

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی کو کون نہیں جانتا؟ ان کا منفرد انداز، بولنے کی ادا اور ڈراموں میں جاندار پرفارمنسز سبھی کو بھا جاتی ہیں۔ لیکن اب ایک نئی ہستی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے کہ یہ حرا مانی ہیں یا ان کی کوئی جُڑواں بہن؟

یہ ہیں برطانیہ میں رہنے والی پاکستانی نژاد ڈاکٹر اقصٰی، جو انسٹاگرام پر والدین کے لیے مثبت پرورش اور تربیتی مشوروں سے شہرت حاصل کر رہی ہیں۔ ان کے چہرے کے نقوش، بات کرنے کا انداز، اور آواز تک ایسی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے — اکثر تو ویڈیوز دیکھتے ہی انہیں "حرا مانی؟" کہہ بیٹھے!

جہاں حرا مانی اپنے فن کے ذریعے ناظرین کے دل جیت رہی ہیں، وہیں ڈاکٹر اقصٰی علمی انداز میں والدین کے لیے ایک معاون اور رہنما بن رہی ہیں۔ یہ ناصرف شکل و آواز میں حیران کن مماثلت رکھتی ہیں بلکہ ان کے بولنے کا لہجہ بھی اتنا یکساں ہے کہ ویڈیو سن کر پہچاننا مشکل ہو جائے!

مداحوں نے تبصروں میں کہا، "یہ تو حرا مانی کا کاپی ہیں!"، اور کئی لوگوں نے تو اقصٰی کی ویڈیوز حرا کو ٹیگ کرکے بھیجی، کہ دیکھیں کہیں یہ آپ کی جڑواں بہن تو نہیں!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More