دو پونی، ہنستی ہوئی آنکھیں، اور چہرے پر بچپن کی وہ معصومیت جو ہر کسی کو اپنی طرف کھینچ لے۔ سوشل میڈیا پر ایک پرانی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں ایک ننھی سی بچی نظر آ رہی ہے۔ دیکھنے والے ایک لمحے کو چونک جاتے ہیں، دل میں بس ایک سوال آتا ہے — آخر یہ ہے کون؟
بچی کی سادہ سی شکل اور شرارتی انداز میں کچھ تو ایسا ہے جو لگتا ہے کہ یہ چہرہ دیکھا ہوا ہے۔ لیکن اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے نا کہ ایک تصویر دیکھ کر ذہن رک سا جاتا ہے؟ بس ویسا ہی کچھ اس تصویر کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔
تو آخرکار بتاتے چلیں — یہ ننھی سی، کیوٹ سی بچی اور کوئی نہیں بلکہ مہوش حیات ہیں۔ جی ہاں، وہی اداکارہ جنہیں ہم آج فلموں، ڈراموں اور ایوارڈ شوز میں دیکھتے ہیں۔ مہوش 6 جنوری 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ میرے قاتل میرے دلدار ان کا پہلا ہٹ سیریل تھا جس کے بعد پھر چاند پہ دستک، رو برو، عشق میں تیرے سمیت کئی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ 2019 میں مہوش کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ یہ تصویر ان کے بچپن کی ایک جھلک ہے جو آج بھی اُن کے چہرے کی پہچان بنی ہوئی ہے۔