بچپن کی معصوم یادیں تصویروں کی صورت میں ہمیشہ دل کے قریب رہتی ہیں، خاص طور پر جب وہ ننھے لمحے بڑے ہو کر قیمتی یادگار بن جائیں۔ ایسی ہی ایک دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دو پیاری سی جڑواں بہنیں نظر آ رہی ہیں۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کون ہیں؟
اگر نہیں تو ہم بتاتے چلیں کہ یہ وہ بہنیں ہیں جنہیں آج پورا پاکستان جانتا ہے۔ یہ دونوں اپنی خوبصورتی، بہترین اداکاری اور دلکش مسکراہٹ کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کا فیشن سینس بھی مداحوں کو بے حد پسند آتا ہے اور دونوں بہنیں ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
اگر آپ اب بھی نہیں پہچان سکے تو ہم راز سے پردہ اٹھا دیتے ہیں۔ یہ دراصل ایمن خان اور منال خان کے بچپن کی تصویر ہے! ایمن اور منال نے بچپن سے ہی شوبز میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے لگیں۔
ایمن خان نے 2018 میں اداکار منیب بٹ سے شادی کی اور اب وہ 2 خوبصورت بیٹیوں کی ماں ہیں۔ دوسری جانب، منال خان نے 2021 میں اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ شادی کی اور یہ جوڑی بھی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔ دونوں بہنیں نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی مضبوط بہنوں کی جوڑی اور خوبصورت فیملی بانڈ کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔