کوئی میرے پیر پکڑ رہا تھا تو کوئی ہاتھ۔۔ فضا علی کی اوور ایکٹنگ یاد کر کے خواجہ سرا کی ہنسی چھوٹ گئی ! سخت پیغام بھی دے ڈالا

ہماری ویب  |  Apr 10, 2025

"مجھے تو خود حیرت ہوئی کہ وہ سیٹ پر اتنا رو کیوں رہی تھیں؟ وہ مجھے گلے لگا رہی تھیں، معافیاں مانگ رہی تھیں، اور مجھے لگا جیسے میں نہیں بلکہ کسی کی میت ٹی وی شو میں آئی ہو! میں سمجھ ہی نہیں پائی کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ ان کے جذبات کی قدر کرتی ہوں، لیکن انھوں نے مجھے بولنے ہی نہیں دیا۔ پہلے تو مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ معاملہ کیا ہے، پھر پتہ چلا کہ فیضا علی پہلے خواجہ سرا برادری کا مذاق اڑاتی رہی ہیں، ہمارے لہجے پر طنز کرتی تھیں، ہمیں نیچا دکھانے کی کوشش کرتی تھیں۔ میں یہی کہنا چاہوں گی کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی کی پہچان کا مذاق بنائے!"

پاکستانی میزبان اور اداکارہ فیضا علی ایک بار پھر تنازعات میں گھری ہوئی ہیں، اور اس بار ان کے معافی والے ڈرامے کا تولسی بٹ نے پردہ فاش کر دیا ہے!

رمضان کی نشریات میں فضا علی نے خواجہ سرا تلسی بٹ کو مدعو کیا، اور جیسے ہی وہ آئیں فضا اچانک جذباتی ہوگئیں۔ تلسی کو گلے لگایا، روئیں، بار بار "مجھے معاف کر دو" کی دہائیاں دیتی رہیں۔ یہ سب دیکھ کر خود تلسی بٹ حیران رہ گئیں کہ آخر یہ سب ڈرامہ کیوں ہو رہا ہے؟

لیکن اصل مزہ تب آیا جب تلسی بٹ ایک حالیہ یوٹیوب شو میں اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ہنسی نہ روک سکیں۔ انہوں نے نہ صرف فضا کی اوور ایکٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اپنی برادری کا مذاق اڑانے پر سخت الفاط بھی استعمال کیے۔ تلسی کا کہنا تھا کہ کوئی ان کے پاتھ دبا رہا تھا تو کوئی پیر پکڑ رہا تھا جبکہ جب وہ بات کرنے کے لئے منہ کھولتی تھیں تو کہا جاتا تھا کہ کچھ نہ کہو بس معاف کردو۔ لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ معافی کس چیز کی مانگی جاری ہے

"معافی مانگنے کی اداکاری کر کے کچھ نہیں ہوگا، پہلے اپنی سوچ بدلو!" – تلسی بٹ کا واضح پیغام

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More