“یہ گاڑی کی چابی ہے جس کے لئے اتنا رولا ڈالا ہوا تھا۔ میں اپنے ابے کو چھوڑنے گیا تھا لیکن دماغ کا علاج یہ عورتیں کیسے کروائیں“
یہ کہنا ہے حکیم شہزاد کا جنھوں نے حال ہی میں ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کو پہلے بچے کی پیدائش کی خوشی میں گاڑی کا تحفہ دیا تھا البتہ دانیہ نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا کہ ان کو گاڑی دے کر واپس لے لی گئی ہے اور وہ شدید دکھ کا شکار ہیں۔
حکیم شہزاد نے اگلی ہی ویڈیو میں گاڑی کی چابی بچے کو پکڑاتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اس بچے کو لائنسز دے تاکہ یہ گاڑی چلائی جس کے جواب میں دانیہ کہتی ہیں کہ گاڑی آپ نے ہی چلانی ہے لیکن تحفہ تو تحفہ ہوتا ہے۔
جہاں تک دانیہ شاہ کو گاڑی ملنے کا تعلق ہے تو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انھیں ٹویوٹا کرولا وی وی ٹی آئی دی گئی ہے جو ایک لگژری کار ہے۔ واضح رہے کہ دانیہ شاہ کی پہلی شادی سیاست دان اور مشہور ٹی وی میزبان عامر لیاقت سے ہوئی تھی جن کی اچانک موت کے کچھ عرصے بعد دانیہ شاہ نے دوسری شادی کر لی۔