جب بندہ اوقات سے باہر ہوجاتا ہے تو۔۔ صبا فیصل اور بہو کے درمیان پھر سے کھینچا تانی؟ سوشل میڈیا پوسٹ سے بہت کچھ سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Apr 07, 2025

"عید مبارک میری انسٹاگرام فیملی کو، پوسٹ بہت دیر سے شیئر کر رہی ہوں، مومز لائف! شکر الحمدللہ تمام نعمتوں کے لیے اور ان سچے رشتوں کے لیے جو مجھے ملے۔"

صبا فیصل اور بہو نیہا ملک کے درمیان ایک بار پھر ٹھن گئی؟ عید پر تعلقات میں دراڑ کے اشارے!

پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اپنی حقیقت سے قریب تر ساس کے کرداروں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ان کا حقیقی زندگی کا رشتہ بھی کسی ڈرامے سے کم نہیں۔ کبھی محبت، کبھی ناراضی، اور اب ایک بار پھر سرد مہری!

2022 میں نیہا ملک اور صبا فیصل کے درمیان کھل کر لفظی جنگ چھڑ چکی تھی، سوشل میڈیا پر کھلے عام "ساس بہو کا دنگل" دیکھنے کو ملا، یہاں تک کہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور ان کی بیوی نیہا سے لا تعلقی تک کا اعلان کر دیا تھا۔ لیکن پھر 2023 میں اچانک سب کچھ بدل گیا!

انسٹاگرام پر محبت بھرے پیغامات، سالگرہ کی تصاویر اور خوشگوار تبصرے اس بات کا اعلان کر رہے تھے کہ یہ خاندانی تنازع ختم ہو چکا ہے۔ لیکن شاید یہ صلح زیادہ عرصہ نہ چل سکی کیونکہ اب ایک بار پھر تعلقات میں دراڑ پڑنے کے اشارے مل رہے ہیں۔

عید کے موقع پر نیہا کی غیر موجودگی نے سوالات کھڑے کر دیے!

رواں برس رمضان اور عید کے فیملی ایونٹس میں نیہا کی غیر حاضری نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔ صبا فیصل نے انسٹاگرام پر عید کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا:

"عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ"

مگر ان تصاویر میں نیہا اور ان کے بیٹے کا نام و نشان تک نہیں تھا! حیرت کی بات یہ ہے کہ صبا فیصل کا بیٹا ارسلان فیصل تو موجود تھا، لیکن نیہا کہیں نظر نہیں آئیں۔

ادھر نیہا نے بھی انسٹاگرام پر اپنی "الگ عید" مناتے ہوئے تصاویر اپلوڈ کیں، جس میں ان کے اپنے خاندان کے افراد موجود تھے، مگر سسرال کا کوئی فرد شامل نہیں تھا۔ لیکن سب سے زیادہ توجہ نیہا کے اس کیپشن نے حاصل کی:

"عید مبارک میری انسٹاگرام فیملی کو، پوسٹ بہت دیر سے شیئر کر رہی ہوں، مومز لائف! شکر الحمدللہ تمام نعمتوں کے لیے اور ان سچے رشتوں کے لیے جو مجھے ملے۔"

یہ کیپشن دیکھتے ہی دیکھتے "کوڈڈ میسج" بن گیا، جہاں صارفین نے اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ یہ دراصل صبا فیصل کے "اپنوں کے ساتھ خوشیاں" والے جملے کا ردعمل تھا!

انسٹاگرام پر خاموش جنگ؟

یہی نہیں، بلکہ نیہا اور صبا فیصل دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا، جبکہ نیہا نے اپنی ساس اور نند کے ساتھ تمام تصویریں بھی ڈیلیٹ کر دیں! البتہ وہ پوسٹس جو دیگر لوگوں نے ٹیگ کر رکھی تھیں، وہ اب بھی ان کی فیڈ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More