"یہ تقریب میرے بیٹے کی خوشی میں تھی، لیکن شہزاد نے اپنے دیگر بچوں کی شادی کا اعلان کیا اور میرے بیٹے کا نام تک نہیں بتایا۔ اس لیے مجھے بہت افسوس ہے کہ اس موقع پر کچھ اور ہی اعلان کیا گیا۔" بچوں کو صرف ویوز کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔"
دانیہ شاہ کا بیٹے کی پیدائش کا اعلان، مگر تقریب میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا!
سوشل میڈیا اسٹار دانیہ شاہ نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا، اپنے پہلے بیٹے "ریان" کی پیدائش کا اعلان کیا اور اس خوشی کو دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لیے ایک ویلاگ بھی اپلوڈ کر دیا۔ مگر جہاں خوشیوں کا چراغ جلا، وہیں ایک نیا تنازع بھی کھڑا ہوگیا!
دانیہ شاہ نے ویلاگ میں نہ صرف بیٹے کی "ان باکسنگ" کی، بلکہ اپنی ناراضی کا بھی برملا اظہار کیا۔ وہ اس وقت افسردہ دکھائی دیں جب ان کے شوہر شہزاد حکیم نے تقریب میں بیٹے کا نام لینے کے بجائے اپنی دوسری اولاد کی شادی کا اعلان کر دیا، جس پر دانیہ نے کھل کر برہمی ظاہر کی۔
"یہ تقریب میرے بیٹے کے لیے تھی، مگر شہزاد نے توجہ کسی اور طرف موڑ دی!" دانیہ نے ویلاگ میں غصے سے کہا، اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو گولڈ کی چین تحفے میں دی ہے۔ جبکہ شوہر نے گاڑی دے کر واپس لے لی۔ دانیہ شاہ نے اس موقع پر ملنے والے تحفے بھی دکھائے جس میں حکیم شہزاد کی پہلی بیوی کی جانب سے دیا گیا تحفہ بھی موجود تھا۔ بظاہر اس میں چھوٹے بچے کے ذاتی استعمال کی چیزیں موجود تھیں جسے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔
تاہم، یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر دانیہ کو ایک بار پھر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی زندگی کے ہر لمحے کو ویوز کے لیے کیش کروا رہی ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ایسے موقعوں پر مزید سنجیدگی دکھانی چاہیے۔
جہاں کچھ لوگ دانیہ کے جذبات کو صحیح قرار دے رہے ہیں، وہیں دیگر صارفین کا ماننا ہے کہ یہ سب محض ایک اور "ڈرامہ" ہے جسے مشہور ہونے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ کیا دانیہ شاہ واقعی مظلوم ہیں یا ایک نیا تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں؟