اب ٹوائلٹ صاف کرتا ہوں اور۔۔ ایشوریا رائے کے ساتھ ہیرو آنے والا یہ اداکار اس حال پر کیسے پہنچا؟ افسوس ناک انکشافات

ہماری ویب  |  Apr 07, 2025

ایک زمانہ تھا جب مرزا عباس علی تامل اور تیلگو فلموں کے چمکتے ستارے تھے، ان کے جلوے بڑے پردے پر چھائے ہوئے تھے، ان کے نام کی گونج انڈسٹری میں سنائی دیتی تھی۔ ایشوریا رائے بچن، تبو، مموتھی، اجیت کمار جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی، شہرت کے ساتویں آسمان تک پہنچے، مگر قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ روشنیوں میں جینے والا چہرہ اندھیروں میں کھو گیا۔

آج وہ نیوزی لینڈ کی سڑکوں پر گاڑیاں چلا رہے ہیں، مکینک بن چکے ہیں، کبھی بیت الخلا صاف کرنے کی نوکری بھی کرنی پڑی۔ یہ وہی شخص ہے جو کبھی سرخ قالین پر چمکتا تھا، جس کی فلم "کندکونڈین کندکونڈین" نے دھوم مچائی، جسے فلمساز ہاتھوں ہاتھ لیتے تھے۔ مگر جب فلمیں فلاپ ہونے لگیں تو انڈسٹری نے انہیں ایسا نظر انداز کیا کہ وہ زندہ رہنے کے لیے دوسروں کے رحم و کرم پر آ گئے۔

مرزا عباس نے 1995 میں ماڈلنگ سے آغاز کیا، "کادھل دیشم" سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، اور اپنی پہلی فلم سے ہی سپر اسٹار بن گئے۔ لیکن شیشے کی دنیا ہمیشہ وفادار نہیں رہتی، وقت کی بے رحمی نے سب چھین لیا۔ انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اتنے بدحال ہو گئے تھے کہ گھر کا کرایہ تک ادا نہ کر سکتے تھے۔ اسی مجبوری میں وہ نیوزی لینڈ جا بسے اور عام نوکریاں کرنے پر مجبور ہو گئے۔

کبھی شاہ رخ خان اور کمل ہاسن کی فلم "ہے رام" میں کام کرنے والا اداکار آج گمنامی میں زندگی گزار رہا ہے۔ جو گلیمر کی دنیا کا دیوانہ تھا، جس نے چمکتی روشنیوں میں اپنے خواب سجائے تھے، وہ اب حقیقت کی تلخیوں کے ساتھ جینے پر مجبور ہے۔ یہی زندگی ہے، جو ایک لمحے میں شہنشاہ بنا دے اور دوسرے لمحے میں عام آدمی سے بھی کمتر کر دے!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More