کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ میں۔۔ دوسری شادی کی پہلی سالگرہ پر ثنا جاوید نے شعیب ملک کو کیا پیغام دیا؟ ویڈیو بھی شیئر کردی

ہماری ویب  |  Jan 17, 2025

"کیوں کہ آپ جانتے ہیں نہ کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں،" اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، جس کے ساتھ انہوں نے دل والے ایموجیز بھی شامل کیے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اور اہلیہ ثنا جاوید کی دوسری شادی کی سالگرہ پر انسٹاگرام پر ایک خوبصورت کولاج شیئر کرتے ہوئے محبت بھرے خیالات کا اظہار کیا۔ شعیب ملک نے پوسٹ میں لکھا، "ہم نے بے شمار خوبصورت دن اور یادگار لمحات اکٹھے گزارے ہیں۔ شادی کی سالگرہ مبارک، اور میری بہترین دوست، میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔"

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگئی، جس پر ہزاروں لائکس اور تعریفی کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔ مداحوں نے اس جوڑی کو خوبصورت، محبت بھری اور مثالی قرار دیا۔

ثنا جاوید اکثر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے، دونوں نے متحدہ عرب امارات کی ایک دلکش یادگار تصویر شیئر کی تھی، جس میں ان کے خوشگوار موڈ اور گہری محبت کا عکس جھلکتا تھا۔

یہ شعیب اور ثنا کی دوسری شادی ہے۔ شعیب ملک نے پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی، جبکہ ثنا جاوید نے 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال کے ساتھ اپنی پہلی شادی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More