لفٹ سے نہیں سیڑھیوں سے نیچے آیا۔۔ سیف علی خان پر حملہ کس نے کیا؟ ویڈیو میں چہرہ بھی سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Jan 17, 2025

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے ساتھ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب ممبئی کے پوش علاقے میں ان کے فلیٹ کی بارہویں منزل پر انہیں چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا۔ زخمی حالت میں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری سرجری کے بعد ان کی حالت کو "خطرے سے باہر" قرار دیا۔

اس خوفناک واقعے کے بعد حملہ آور کی تصویر منظر عام پر آچکی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ واقعے کے بعد پرسکون انداز میں سیڑھیاں اترتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کے اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران اداکار کی ملازمہ نے شور مچایا، جس پر حملہ آور نے سب سے پہلے اسے زخمی کیا۔ ملازمہ کے معمولی زخمی ہونے کے بعد، سیف علی خان نے فوری طور پر صورتحال کو قابو پانے کی کوشش کی اور حملہ آور سے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سہنے پڑے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش نہیں کی، بلکہ ممکنہ طور پر رات کی تاریکی میں خفیہ طور پر اپارٹمنٹ میں گھس آیا۔

واقعے کے بعد کرینہ کپور کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں وہ جذباتی انداز میں اپنے شوہر کی صحت کے بارے میں فکر مند نظر آ رہی ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف سیف علی خان کے مداحوں کو صدمے میں ڈال چکا ہے بلکہ اس نے سیکیورٹی کے حوالے سے بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More