یہ دبئی کے شیخ نہیں ہیں بلکہ۔۔ ندا یاسر کا نیلم منیر کے شوہر کے متعلق انکشاف

ہماری ویب  |  Jan 08, 2025

"نیلم منیر میری دل کے بہت قریب ہیں کیونکہ انہوں نے یاسر نواز کے ساتھ ہمارے کئی پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔ ان کی شادی کی خوشخبری سن کر بے حد خوشی ہوئی۔ اللّٰہ نے انہیں واقعی ایک بہترین ساتھی دیا ہے۔ ان کے لیے بہت ساری دعائیں ہیں، اللّٰہ انہیں ہمیشہ خوش رکھے اور ان کی ہر خواہش پوری کرے،" ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں نیلم منیر کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا۔

ندا یاسر نے مبارکباد دیتے ہوئے ایک دلچسپ انکشاف بھی کیا کہ نیلم منیر کے شوہر دبئی کے کسی شیخ نہیں بلکہ پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اور دبئی میں مقیم ہیں۔ "یہ جوڑا دیکھ کر لگتا ہے کہ اللّٰہ نے انہیں ایک دوسرے کے لیے ہی بنایا ہے،" انہوں نے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔

ندا یاسر نے نوبیاہتا جوڑے کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازتے ہوئے کہا کہ یہ شادی ان دونوں کے لیے خوشیوں کی نوید لائے۔ "اللّٰہ انہیں ایک دوسرے کے ساتھ کامیاب اور خوشحال زندگی عطا کرے۔ نیلم کے لیے دل سے دعا ہے کہ ان کی زندگی ہمیشہ خوشیوں سے بھری رہے،" ندا نے کہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More