ایمن سلیم کے ہاں بیٹا ہوا یا بیٹی۔۔ جذباتی پوسٹ کے ساتھ نام بھی بتا دیا

ہماری ویب  |  Jan 07, 2025

"2 لوگوں کی پارٹی سے 3 افراد کا خاندان بننے تک، ہمارے بچے کے ساتھ گزشتہ 6 ہفتے ایک معجزہ رہے ہیں۔"

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ایمن سلیم نے مداحوں کو اپنی زندگی کی سب سے خوشی بھری خبر دی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا اور نومولود کے ننھے پیروں کی تصویر کے ذریعے اپنی خوشیوں کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے اپنے بیٹے کا نام کیحان ملک رکھتے ہوئے اسے دنیا میں خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 ہفتے پہلے والدین بننے کا جو سفر شروع ہوا، وہ کسی معجزے سے کم نہیں۔

ایمن سلیم، جو کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں، دسمبر 2023 میں کامران ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ اب ان کی شادی شدہ زندگی میں ننھے مہمان کی آمد نے ان کے خاندان کو مکمل کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے ایمن اور کامران کو خوشیوں بھرے لمحات پر مبارکباد دی اور ان کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More