ہماری ویب | Jan 03, 2025
معروف اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصاویر شئیر کردی ہیں۔ نیلم سفید عروسی لہنگے میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے دلہا عربی لباس میں موجود ہیں
اگرچہ ان کی پوسٹ سے دلہا کے بارے میں زیادہ تفصیل معلوم نہیں ہوسکی البتہ تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ غالباً ان کے دلہا کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے کیونکہ شادی کی تقریب بھی دبئی میں منعقد ہوئی ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)
A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)
نیلم نے پوسٹ میں کیپشن دیا کہ “ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کررہی ہوں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں“
اس موقع پر نیلم منیر نے baroque_official کا لباس زیب تن کیا ہے جس کی قیمت ویب سائٹ کے مطابق محض 49 ہزار 9 سو روپے ہے جبکہ جیولری، نیشنل جیولرز، میک اپ، رابعہ انعم سیلون اور اسٹائلنگ اسٹائل بائے کرن رضا سے کروائی گئی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More