ابھی تک کسی مرد نے رشتہ مانگنے کی ہمت نہیں کی۔۔ اداکاراؤں کو عام عورتوں کے مقابلے میں شادی کی ضرورت زیادہ کیوں ہوتی ہے؟ یشما گل کی گفتگو

ہماری ویب  |  Jan 02, 2025

"آج تک کوئی رشتہ نہیں آیا، نہ کوئی مرد ہم سے رابطہ کرتا ہے"

پاکستانی اداکارہ یشما گل نے حالیہ شو میں اپنی نجی زندگی اور شادی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا:

"ابھی تک مجھے شادی کے لیے نہ تو کوئی رشتہ ملا ہے اور نہ ہی کوئی مرد مجھ سے رابطہ کرنے کی ہمت کر رہا ہے۔ شاید لوگ ڈر جاتے ہیں۔"

اداکارہ نے ملازمت پیشہ خواتین، خاص طور پر شوبز کی دنیا میں کام کرنے والی خواتین کے بارے میں پائے جانے والے غلط تصورات پر روشنی ڈالی:

"لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکاراؤں کو شادی کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ بالکل غلط ہے۔ ہم بھی دوسری عورتوں کی طرح ہیں، بلکہ ہمیں زندگی کے ساتھی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ عوام یہ سمجھتے ہیں کہ شوبز خواتین ہر وقت مصروف اور گھر کے کاموں سے ناآشنا ہوتی ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

"ہمیں بھی کھانا پکانا اور گھر سنبھالنا آتا ہے، اور ہم شادی کی اہمیت کو بھی سمجھتی ہیں۔"

یشما گل نے بتایا کہ ان کے خاندان سے اگر کوئی رشتہ آتا ہے تو سب سے پہلا مطالبہ یہی ہوتا ہے کہ وہ شوبز چھوڑ دیں۔

"اگر مجھے اپنے خیالات کے مطابق 100 فیصد درست مرد ملا تو میں شوبز چھوڑنے کو بھی تیار ہوں، لیکن فی الحال میں ایسا نہیں کرنا چاہتی۔"

ماضی میں ایک ڈیٹنگ ایپ کی تشہیر کے دوران، یشما گل نے انکشاف کیا تھا کہ ایپ پر پروفائل بنانے کے بعد انہیں 10 ہزار سے زائد شادی کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا:

"رشتہ کرانے والی ایک خاتون نے مجھ سے 8 لاکھ روپے مانگے تھے، جسے سن کر میں حیران رہ گئی۔"

یشما گل نے واضح کیا کہ مردوں کو اداکاراؤں سے شادی کے بارے میں جھجک ختم کرنی چاہیے۔

"اداکارائیں بھی عام انسان ہیں، ان کے بھی جذبات اور مسائل ہوتے ہیں۔ اگر آپ اچھے ہیں تو ہم سے رابطہ ضرور کریں۔"

اداکارہ نے ماضی میں کہا تھا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی، جو خدا کا خوف رکھنے والا ہو۔ ان کی یہ شرط آج بھی برقرار ہے، مگر انہیں اب بھی اپنے خیالات کے مطابق کوئی شخص نہیں ملا۔

یشما گل کا یہ انکشاف نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ ان کے شائقین کے لیے ایک اہم پیغام بھی ہے کہ اداکارائیں بھی عام انسان ہیں اور شادی کے خواب دیکھتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More