سٹارلنک اور سوا چار ارب ڈالر کی منشیات: مسک کے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی مدد سے سمگلنگ جس نے انڈین پولیس کو پریشان کر دیا

بی بی سی اردو  |  Dec 05, 2024

Getty Imagesسٹارلنک کا دعوی ہے کہ وہ ’دنیا میں کسی بھی مقام‘ پر تیز ترین براڈبینڈ انٹرنیٹ فراہم کر سکتا ہے

انڈیا کی پولیس کے مطابق ایک ایسے منشیات سمگلنگ گروہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جو ملک کے ساحل تک پہنچنے کے لیے دنیا کے سب سے امیر شخص، ایلون مسک، کی کمپنی سٹارلنک کا سیٹلائیٹ انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سٹارلنک، جو سیٹلائیٹ کی مدد سے انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے، کا دعوی ہے کہ وہ ’دنیا میں کسی بھی مقام‘ پر تیز ترین براڈبینڈ انٹرنیٹ فراہم کر سکتا ہے۔ تاہم اب تک سٹارلنک کو سرکاری طور پر انڈیا یا انڈیا کے پانیوں میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کی اجازت نہیں ملی۔

انڈیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے سٹارلنک سے درخواست کی ہے کہ مبینہ طور پر اسی کمپنی کا انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کرنے والے گروہ کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب انڈیا کے کوسٹ گارڈ نے گزشتہ ہفتے دعوی کیا کہ جزائر انڈامان کے قریب انھیں میانمار کی ایک کشتی سے سٹارلنک استعمال کرنے والا ایک آلہ ملا ہے۔

حکام کے مطابق منشیات کی ایک بڑی کھیپ بھی پکڑی گئی جس میں چھ ہزار کلوگرام میتھایفیٹامین شامل تھی۔ پولیس کے مطابق منشیات کی مالیت سوا چار ارب ڈالر سے زیادہ تھی۔

جزائر انڈامان کی پولیس کے مطابق میانمار کے چھ شہری بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

Getty Images

یاد رہے کہ سٹارلنک نامی کمپنی 2021 سے انڈیا میں اپنی سروس کا اجرا کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اب تک وہ کامیاب نہیں ہو سکی۔ کمپنی کو انڈین ارب پتی کاروباری مکیش امبانی کی ریلائنس کمپنی کی جانب سے بھی سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

جزائر انڈامان کی پولیس کے چیف ہرگوبندر ڈھلوال کے مطابق گزشتہ ہفتے کے واقعے کے بعد حکام اس لیے چوکنا ہو گئے کیوں کہ سٹارلنک کے چھوٹے سے آلے کی مدد سے قانونی راستوں سے بچ کر ساحل تک پہنچا جا سکتا ہے۔

سٹارلنک کی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ چھوٹا سا آلہ کسی بیگ پیک میں سما سکتا ہے۔

ایلون مسک: دنیا کے امیر ترین شخص کو ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن میں فتح سے کیا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے؟سٹار لنک: ایلون مسک خلا میں ہزاروں سیٹلائٹس کیوں بھیج رہے ہیں؟انٹرنیٹ کا مستقبل جس میں آپ وائی فائی کو بھول جائیں گےمکیش امبانی دنیا کی بڑی کاروباری شخصیات کو ایک چھت تلے جمع کرنے میں کیسے کامیاب ہوئے؟

پولیس چیف کی سوموار کو ہونے والی پریس کانفرنس میں دعوی کیا گیا کہ منشیات سمگلرز نے میانمار سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہی سٹارلنک کا استعمال شروع کر دیا تھا۔ ’وہ سیٹلائیٹ سے حاصل شدہ وائی فائی ہاٹ سپاٹ سے فون بھی استعمال کر رہے تھے۔‘

پولیس کے مطابق انھوں نے باضابطہ طور پر سٹارلنک سے رابطہ کیا ہے اور اس آلے کے بارے میں معلومات مانگی ہیں جن میں یہ سوال بھی شامل ہے کہ اسے خریدنے والا کون تھا اور خریداری کے بعد سے اسے کس مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔

بی بی سی نے سٹارلنک سے رابطہ کیا تاکہ ان کا موقف جانا جا سکے تاہم ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔ انڈیا کی پولیس کے مطابق وہ مقامی اور غیر ملکی گروہوں کے ملوث ہونے کی تفتیش بھی کر رہے ہیں۔

ایلون مسک: دنیا کے امیر ترین شخص کو ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن میں فتح سے کیا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے؟مکیش امبانی دنیا کی بڑی کاروباری شخصیات کو ایک چھت تلے جمع کرنے میں کیسے کامیاب ہوئے؟سٹار لنک: ایلون مسک خلا میں ہزاروں سیٹلائٹس کیوں بھیج رہے ہیں؟انٹرنیٹ کا مستقبل جس میں آپ وائی فائی کو بھول جائیں گے’کیئو کا ارب پتی شہزادہ‘: پاکستانی لڑکا جو یوکرین کا ’سٹیل کنگ‘ بناکولوسس: پراسرار سپر کمپیوٹر جسے چلانے کے لیے 10 لاکھ گیلن پانی اور 150 میگاواٹ بجلی درکار ہو گی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More