ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ہو گئی ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں بیس کلو آٹے کی قیمت میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 34.15 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔
ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2024 کے دوران ملک میں بیس کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1835.59 روپے ریکارڈکی گئی جو اکتوبر کے مقابلہ میں 0.16 فیصد زیادہ رہی اور گزشتہ سا ل نومبر کے مقابلہ میں 34.15 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔
4 دن میں مرغی کا گوشت 60 روپے فی کلو سستا ہو گیا
ملک میں اکتوبر کے مہینے میں بیس کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1832.69 روپے رہی اور گزشتہ سال نومبر میں 2787.37 روپے ریکارڈکی گئی تھی، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے دوران اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1946.49 روپے رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں بیس کلو آ ٹے کے تھیلے کی قیمت 1936.81 روپے، گوجرانوالہ 1748.54 روپے، سیالکوٹ میں 1727.19 روپے، لاہور 1730 روپے، فیصل آباد 1724.47 روپے اور سرگودھا میں 1729.79 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ملتان میں بیس کلو آ ٹے کی تھیلے کی قیمت 1673.41 روپے، بہاولپور 1778.16 روپے، کراچی 2017.91 روپے، حیدرآباد 1978.14 روپے، سکھر 1769.91 روپے، لاڑکانہ 1857.27 روپے، پشاور 1868.80 روپے، بنوں 1824.03 روپے، کوئٹہ 1956.22 روپے اور خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1993.31 روپے ریکارڈکی گئی۔
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی
دوسری جانب لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نئے سرکاری ریٹ جاری کر دیے ہیں، پیاز درجہ اول کی قیمت 140 روپے کلو، آلو 95 روپے کلو، ٹماٹر 110 روپے کلو اورسبز مرچ کی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ادرک کی فی کلو قیمت 380 روپے، لہسن دیسی کی فی کلو قیمت 520 اور فارمی کھیرے کی فی کلو قیمت 35 روپے، میتھی کی فی کلو قیمت 40 روپے، بینگن کی فی کلو قیمت 50 روپے، پھول گوبھی کی فی کلو قیمت 70 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
سیب کالا کولو کی فی کلو قیمت 235 روپے، امرود درجہ اول کی فی کلو قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ درجہ اول کیلے کے فی درجن نرخ 130 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔