قدرتی گیس کے ذخائر میں بڑی کمی ہو گئی، سوئی سدرن کمپنی

ہم نیوز  |  Dec 24, 2024

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ قدرتی گیس کے ذخائر میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 سالوں میں ذخائر میں 465 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہوئی ہے،گیس کے ذخائر میں سالانہ کمی کی وجہ سے کمپنی کو گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل میں کمی کی وجہ سے طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ 2017 اور 2018ء سے سوئی سدرن کو حاصل ہونے والی گیس کی فراہمی میں 40 فی صد تک کمی ہوئی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ 14 ہزار کی حد کو چھو لیا

گزشتہ سات سالوں کے دوران تقریباً 465 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گھریلو صارفین کو ترجیح دی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن کے علاقوں میں گھریلو شعبے میں گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی۔

رات کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی، گھریلو صارفین کو بہتر پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرنے کے لئے رات کے اوقات میں پروفائلنگ کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More