پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں فائنل میں پہنچ جائیگا، یونس خان کی پیش گوئی

ہم نیوز  |  Dec 27, 2024

سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے اپنے موقف پر شاندار انداز میں اسمارٹ طریقے سے کھیلا ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان  نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ سے بورڈ کو سپورٹ ملتی ہے، فخر زمان کو ٹیم میں ضرور ہونا چاہیے، آج کے دور میں لوکل ٹورنامنٹ کرانا آسان نہیں۔

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4، 4 ہزار رنز،بابراعظم دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے ۔اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کردار قابل رشک رہا۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل بنیادوں پر کرکٹ مقابلوں کا انعقاد ہو، بھارت کے خلاف کھیل کر آپ اچھے اور بڑے پلیئر بنتے ہیں، جب آپ بڑی ٹیموں سے کھیلتے ہیں تو فائدہ ہوتا ہے۔

سینئر بیٹر فخر زمان کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینئر بیٹرایک اچھے کھلاڑی ہیں اور ان کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں ضرور شامل ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More