خیبرپختونخوا میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

ہم نیوز  |  Dec 26, 2024

خیبرپختونخوا میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل کی نئی دریافت ہوئی ہے۔

قدرتی وسائل کی ترقی میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کا کلیدی کردار ہے، ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، انڈے بھی مزید مہنگے

حکومت کی معاونت سے او جی ڈی سی ایل کا ملک کے سب سے بڑے ایکسپلوریشن منصوبوں پر کام جاری ہے، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گیس کے اہم ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

دریافت شدہ ذخائر سے روزانہ گیس کی 2.14 ملین کیوبک فٹ تک پیداوار ممکن ہو سکے گی، یہ دریافت ملکی توانائی کی خود انحصاری میں اضافے اور توانائی بحران کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے مائننگ سیکٹر میں پیش رفت جاری ہے اور مزید ذخائر کی تلاش کے امکانات بھی روشن ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More