ملک میں ایک بار پھر پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے سے متعلق بحث چھڑ پڑی۔
آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن کمیٹی محسن عزیز نے تجویز دی کہ 5 ہزار کا نوٹ بند کیوں نہیں کردیا جاتا؟
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری سے بچنے کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔ جہاں زیادہ ایجنٹس ملوث ہوں گے وہاں جھوٹ بولنا مشکل ہوگا۔ ایسے اقدام لیں جو قابل عمل ہوں جس سے رزلٹ ملے۔
خیبرپختونخوا: مزدور کی اجرت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ
یاد رہے کہ اگست میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی تھی کہ ملک میں 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کرنے سے متعلق فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ اس سلسلے میں پہلے بھی تجاویز سامنے آتی رہی ہیں، تاہم انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔